ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان نےسب سے کم رن کا رکارڈ قائم کیا
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ہندوستان کی پوری ٹیم صرف چھتیس رن کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
ایڈ یلیڈ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ہندوستان کو آسٹریلیا پر ترپن رن کی برتری حاصل تھی۔
ہندوستان نے دو سو چوالیس جب کہ اس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم ایک سو اکیانوے رن بنا سکی تھی۔ لیکن ہفتے کو ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگ میں ہندوستان کی پوری ٹیم ایک سو بائیس گیندوں پر صرف چھتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسری اننگ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز، ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ دوسری اننگ میں سب سے زیادہ، نو رن اوپینر اگروال نے بنائے ۔
قابل ذکر ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں چھتیس رن کا اسکور، ہندوستان کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے انیس سو چوہتر میں انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ایک اننگ میں سب سے کم بیالیس رن بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے خلاف اس سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ہندوستان کی جانب سے مینک اگروال نے نو، ہنوما ویہاڑی نے آٹھ، کپتان ویراٹ کوہلی، وردھیمان ساہا، پرتھوی شا اور اجنکیا راہانے، نے چار چار رن بنائے۔