کشمیر میں تصادم ایک جاں بحق 2 زخمی
Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کنی گام امام صاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک عسکریت پسند جاں بحق جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسنددوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہونے پر فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی دوپہر کو ضلع شوپیاں کے کنی گام امام صاحب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔