ہندوستان، مرکزی وزیر زراعت کی رہائشگاہ کے باہر ’تھالی بجاؤ‘ احتجاج
Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
یوتھ کانگریس کے اراکین نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر زراعت کی رہائشگاہ کے باہر تھالی بجا کر مظاہرہ کیا۔
یوتھ کانگریس کے اراکین نے اس مظاہرے کے دوران حکومت سے تینوں کسان مخالف قوانین فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق یوتھ کانگریس کے اراکین ایک ساتھ کئی طرف سے وزیر زراعت کی رہائشگاہ کی جانب جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے اور تھالی بجا کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی اور یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سمیت بہت سے کارکنوں کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی سمیت ہندوستان کی حزب اختلاف کی سبھی پارٹیاں کسانوں کے مطالبات کی حمایت کر رہی ہیں۔ کانگریس پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے تقریبا ایک مہینے سے کسانوں کی حمایت میں جنتر منتر پر دھرنا بھی دے رکھا ہے۔