Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت لی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے برسبن میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت لی ۔

ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے شہر برسبن کے گابا اسٹیڈیم میں، منگل کو آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن، آسٹریلیا کو تین وکٹ سے شکست دے دی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی یہ فتح اس لحاظ سے تاریخی اہمیت رکھتی ہے کہ ہندوستان نے پہلی بار برسبن میں آسٹریلیا کے مقابلے میں ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

ہندوستان کی اس جیت کو انڈین ٹیم کے نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل ، چھتیشور پجارا اور با صلاحیت وکٹ کیپر بلے باز، رشبھ پنت کی مرہون منت قرار دیا جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انڈین ٹیم کے سلامی بلے باز شبھمن گل نے اکیانوے رن بنائے، اور چھتیشور پجارا نے چھپن رن کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں ہندوستان کے فا‎سٹ بولر محمد سراج نے پانچ وکٹ حاصل کرکے، پرسنا، بیدی ، مدن لال اور ظہیر خان جیسے ہندوستان کے عظیم بولروں کی فہرست میں اپنا نام درج کرالیا تھا۔

ٹیگس