Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد تیرہ ہزار سے کم ہو گئی ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بارہ ہزار چھے سو نواسی نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھے لاکھ نواسی ہزار ہوگئی۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تیرہ ہزار تین سو بیس مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ انسٹھ ہزار تین سو پانچ ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید ایک سو سینتس کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ ترپن ہزار سات سو چوہتر ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھیہتر ہزار چار سو اٹھانوے رہ گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ چھے پانچ فیصد اور شفایابی کی شرح چھیانوے اعشاریہ نو ایک فیصد بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس