مودی حکومت ہوشیار رہے، کسانوں کے سامنے انگریز بھی نہیں ٹِک سکے: راہل گاندھی
Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت سے ایک بار پھر تینوں نئے زرعی قوانی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ پہلے تینوں نئے زرعی قوانین واپس لے اور پھر کسانوں سے مذاکرات کرے ۔
انھوں نے ریاست راجستھان کے سری گنگانگر کے علاقے پدم پور میں کسان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کے کسانوں کے مقابلے میں انگریز نہیں ٹِک سکے تھے تومودی حکومت کیا ٹکے گی ۔
انھوں نے کہا کہ اگر نئے زرعی قوانین کو واپس نہ لیا گیا تو آنے والے وقت میں کسان اپنی طاقت دکھا دیں گے۔اس جلسے سے ریاست راجستھان کے وزیر اعلا اشوک گہلوت ، اجے ماکن اور دیگر کانگریسی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔