Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے انگلینڈ کو ناکو چنے چبوادیئے، دس وکٹوں سے شکست

احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو دس وکٹ سے شکست دے دی ۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بدھ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا۔ انگینڈ کی ٹیم ہندوستانی بولروں کی تند و تیز بولوں کا مقابلہ نہ کرسکی اور اڑتالیس اعشاریہ چار اوور میں ایک سو بارہ رن پر ڈھیر ہوگئی۔
بعدازآں ہندوستان نے کھیل کا آغاز کیا اور دن کے اختتام پر تین کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو آٹھ رن بنالیے تھے۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو اجنکیا را نے اور روہت شرما کریس پرتھے۔ ہندوستان میں اپنی پہلی اننگ میں ایک سو پینتالیس رن بنائے ۔
انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ کی بلے بازی شروع کی تو ہندوستان کے اسپنر گیندبازوں نے پوری ٹیم کو اکیاسی رن پر ڈھیر کردیا۔
ہندوستان کو اپنی فائنل اننگ میں جیت کے لئے کل انچاس رن درکار تھے جو ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے بازوں نے پورے کردیئے۔ اس طرح ہندوستان نے تیسرا ٹیسٹ میچ دس وکٹ سے جیت لیا۔
ہندوستان کے اسپنر بولر اکشر پٹیل نے دوسری اننگ میں بھی سب سے زیادہ وکٹ لئے ۔ اکشر پٹیل نے بتیس رن دے کے پانچ وکٹ لئے۔ انھوں نے انگلینڈ خلاف پہلی اننگ میں بھی سب سے زیادہ چھے وکٹ لئے تھے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ترپن رن زاک کرا‎ؤلے نے بنائے۔

ٹیگس