Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • چین سے ہندوستان کا مطالبہ

ہندوستان نے چین سے ایل اے سی پر موجود بقیہ فوجیوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نےجمعے کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ہندوستان کا یہ مطالبہ پیش کیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ٹیلیفونی بات چیت تقریبا سوا گھنٹے جاری رہی۔ اس ٹیلیفونی رابطے میں مشترکہ سرحدوں کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایل اے سی پر جلد سے جلد حالات کو معمول پر لائے جانے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔


یاد رہے کہ ہندوستان اور چین نے ایک ہفتہ قبل مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر واقع بانگونگ جھیل کے دونوں طرف سے افواج کو ہٹانے کی کارروائی شروع کی ہے۔

 

ٹیگس