Apr ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے اروناچل پردیش کے بعض مقامات کے نام تبدیل کئے جانے کو مسترد کر دیا

ہندوستان نے چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے بعض مقامات کے نام تبدیل کئے جانے کو مسترد کردیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے صحافیوں سے گفتگو میں اس رپورٹ کے بارے میں کہ چین نے ارونا چل پردیش کے بعض مقامات کے نام تبدیل کردیئے ہیں، کہا کہ اس سے حقیقت نہیں تبدیل ہوگی۔ انھوں نے اس سلسلے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ چین نے اس طرح کی کوشش کی ہے ۔ 
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ارونا چـل پردیش ان کے ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا ۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چین نے ارونا چل پردیش کے گیارہ مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں دو رہائشی علاقے ، پانچ پہاڑی چوٹیاں، دو دریا اور دو دیگر علاقے شامل ہیں ۔
چین نے ان علاقوں کی فہرست کے ساتھ جن کے نام اس نے تبدیل کئے ہیں، ایک نقشہ بھی جاری کیا ہے۔

ٹیگس