Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • چین اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سرحدی کشیدگی کم کرنے پر زور

چین اور ہندوستان نے اپنے سرحدی اختلافات حل کرنے پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ گروپ 20 کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ چین گانگ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ چیلنجوں اور مسائل خاص طور سے سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی اور سرحدی اختلافات کو حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ چین اور ہندوستان کے مابین سرحدی اختلافات ہیں اور دونوں ممالک نے 2003 سے اب تک کئی بار اس حوالے سے گفتگو بھی کی ہے تاہم اب تک سرحدی کشیدگی میں کمی کے حوالے کوئی مؤثر پیشرفت کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک نے سرحد پر اپنی فوجی نقل و حرکت میں خاصا اضافہ بھی کر دیا ہے۔

ٹیگس