Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • تبت میں ڈیم کی تعمیر پر ہندوستان کا اظہار تشویش

ہندوستان نے چین کی جانب سے تبت میں ڈیم کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں چین نے ہندوستانی سرحد کے قریب تبت میں برہم پوتر ندی پر دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس پر ہندوستان نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے بیجنگ سے احتجاج کیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جائسوال نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے چین کے خود مختار علاقے تبت میں یار لنگ جانگبو ندی پر ایک بجلی گھر کے منصوبے کے بارے میں پچیس دسمبر دو ہزار چوبیس کو شنہوا نیوز ایجنیس کی رپورٹ دیکھی ہے ۔ ندی کے پانی پر ہمارا مسلمہ حق ہے اور ہم نے چینی فریق کو مختلف طریقوں سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش نے بھی اس منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔ یارلنگ جانگبو یا برہم پوترا ندی تبت سے نکل کر ہندوستان کے اروناچل پردیش اور آسام سے ہوکر بنگلہ دیش جاتی ہے۔

 

ٹیگس