Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  •  محبوبہ مفتی  : حکومت ہندوستان، اہم کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلا محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر جموں و کشمیر کے اہم سیاسی لیڈروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کاالزام لگایا ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈران کو " وقار کے ساتھ امن " کے نظریئے پر یقین رکھنے کی پاداش میں جیلوں میں بند کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان، بقول ان کے اہم کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی ہے۔
انھوں نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر، نعیم اختر ، وحیدہ پرہ اور سرتاج مدنی کی گرفتار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف اس لئے جیل بھیجا گیا ہے کہ وہ " وقار کے ساتھ امن " کے نظریئے پر یقین رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پی ڈی پی اور بے جی پی کی مخلوط حکومت کی وزیر اعلی تھیں لیکن جب نئی دہلی حکومت نے آئین کی شق نمبر تین سو ستر اور پینتیس اے کو منسوخ کرکے کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کر دی تو انہیں ایک طویل عرصے تک نظر بند رکھا گیا جبکہ ان کا شمار ہند نواز سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

 

ٹیگس