ہندوستان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ برقرار
Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
ہندوستان میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح بدستور برقرار ہے اور شہریوں کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ہندوستانی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز بھی پیٹرولیم اور گیس کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں اگرچہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کا بھی مشاہدہ کیا گیا ۔
دہلی میں اتوار کو فی لیٹر پیٹرول کی قیمت اکیانوے روپئے سترہ پیسے تھی،
ہفتے کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا -
ہندونستان میں پیٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے اس درمیان ہندوستان کے پیٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ مارچ تک گیس کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوسکتی ہے-