Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا انفیکشن میں شدت، فعال کیسز میں اضافہ

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اچانک آئی شدت کے درمیان اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے آج جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17 ہزار407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار31 مریض صحت یاب ہوئے جس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 8لاکھ 26 ہزار 75 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 89 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ہندوستان میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 48 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

ٹیگس