ہندوستان سے روہنگیا پناہ گزینوں کو نکالے جانے پر اقوام متحدہ کی تشویش
اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر سے روہنگیا پناہ گزینوں کو نکالنے کے بارے میں ہندوستان کی حکومت کے منصوبے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ہندوستان سے ایک سو اڑسٹھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے نکالے جانے سے متعلق حکومت ہندوستان کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو ایسی حالت میں کہ وہ اپنے ملک میں محفوظ نہیں ہیں، واپس ان کے ملک نہیں بھیجا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک اصول ہے جو اقوام متحدہ کے منشور میں شامل ہے کہ کسی بھی شخص کو اس وقت تک اس کے ملک واپس نہیں بھیجا سکتا جب تک وہ وہاں غیر محفوظ ہے اور یا اس کے ساتھ اس کے ملک میں غلط برتاؤ اور تشدد ہو سکتا ہے۔
حال ہی میں ہندوستان کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے ایک سو اڑسٹھ روہنگیا پناہ گزینوں کو پکڑا گیا ہے اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہونے کی صورت میں انھیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں ایسے روہنگیا پناہ گزین موجود ہیں جن کے پاس اقوام متحدہ کا کارڈ سمیت کوئی دستاویز تک موجود نہیں ہے۔