Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں آزادی کے پچھتر سال کی تقریبات کا آغاز

ہندوستان میں آزادی کے پچھتر سال کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ان تقریبات کا سلسلہ پندرہ اگست دو ہزار تیئس تک جاری رہے گا جب ہندوستان کی آزادی کو پچھتر سال پورے ہوں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا آغاز، جمعہ بائیس مارچ کو احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے پیدل آزادی مارچ سے ہوا ۔

اس مارچ کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ایک تقریب کے بعد روانہ کیا ۔ اس تقریب میں ریاست گجرات کے گورنر، وزیر اعلی اور دیگر اعلی حکام اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو، پچھتر سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا ایک سلسلہ ہے جو ہندوستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ یعنی پندرہ اگست دو ہزار تئیس تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ملک کی سبھی ریاستوں میں مختلف تقریبات اور آزادی مارچوں کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
سابرمتی آشرم میں ان تقریبات کے افتتاحی پروگرام سے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی تحریک آزادی کے لیڈر، مہاتما گاندھی اور جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی عظیم شخصیات کو یاد کیا۔
مودی نے مہاتما گاندھی کو ایسی حالت میں خراج عقیدت پیش کیا ہے کہ گاندھی جی کا قاتل بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرپرست تنظیم آرایس ایس سے تعلق رکھتا تھا۔

نریندر مودی نے ان تقریبات میں، آزادی کی جدوجہد، نظریات پچھترویں منزل میں، حصولیابیاں پچھترویں منزل میں، اقدامات، پچھترویں منزل میں ، اور پچھترویں منزل میں عزائم ، کے زیر عنوان پانچ بنیادی ستونوں کا ذکر کیا اور انہیں خوابوں کی تکمیل اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ترغیب دلانے والےمحرکات میں شمار کیا-

ٹیگس