Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی 2 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ہندوستان کی ریاستوں مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج جمعرات کو 69 سیٹو ں پر ووٹنگ جاری ہے۔

اس مرحلے میں مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیرشوبھندوں آدھیکاری آمنے سامنے ہیں ۔

مغربی بنگال میں آج 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں آسام اور مغربی بنگال میں سنیچر کے روز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے ۔

سنیچر کو مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں تیس اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ جبکہ شمال مشرقی ریاست آسام کے بارہ اضلاع کی سینتالیس اسمبلی نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی ۔

دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رائے دہندگان کو ایک دوسرے سے ضروری فاصلے کی پابندی کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹیگس