ہندوستان میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 81 ہزار افراد مبتلا
ہندوستان میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک کے مختلف علاقوں میں اس انفیکشن کے 81 ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے جو 2021 میں ایک دن کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔
جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے81 ہزار466 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 50 ہزار356 مریض صحت مند ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک ایک کروڑ15 لاکھ 25 ہزار39 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس دوران مزید 469 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار396 ہوگئی ۔
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے جہاں 249 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر54 ہزار 898 ہوگئی ہے۔