Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو مختلف مقامات پر سیکورٹی دستوں کے آپریشن میں سات مسلح علیحدگی پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سرینگر سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلواما اور قصبہ شوپیاں میں سیکورٹی دستوں کے دو الگ الگ آپریشنوں میں کم سے کم سات مسلح جنگجو مارے گئے جن میں انصار غزوۃ الھند کا سربراہ بھی شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کشمیر پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انصارغزوۃ الہند کا سربراہ امتیاز شاہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سیکورٹی فورس کے آپریشن میں مارا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ادھر قصبہ شوپیاں میں جمعرات کی رات سے ہی تصادم شروع ہوگیا تھا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شوپیاں میں دو مسلح جنگجو مارے گئے ہیں۔
شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم میں دو ہندوستانی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ٹیگس