Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں آئی پی ایل کا چوتھا میچ

آئی پی ایل کے چوتھے میچ میں پنجاب کنگس نے راجستھان رائلس کو چار رن سے شکست دے دی۔

پیرکی شام ممبئی کے ون کھیڑے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ کا چوتھا میچ پنجاب کنگس اور راجستھان رائلس کے درمیان کھیلا گیا۔
پنجاب کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر دو سو اکیس رن بنائے اور راجستھان رائلس کو جیت کے لئے دو سو بائیس رن کا ہدف دیا۔
پنجاب کنگس کی طرف سے سب سے زیادہ اکیانوے رن، کے ایل راہل نے اور ان کے بعد دیپک ہوڈا نے چونسٹھ رن بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلس، مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر صرف دو سو سترہ رن بنا سکی۔ اس طرح آئی پی ایل کا چوتھا میچ پنجاب کنگس نے چار رن سے جیت لیا۔ راجستھان رائلس کی طرف سے سب سے زیادہ ایک سو انیس رن، سانو سیمسن نے بنائے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سیزن کے آئی پی ایل کرکٹ میچ ممبئی کے ون کھیڑے اسٹیڈیم میں تماشہ بینوں کے بغیر کھیلے جارہے ہیں۔

ٹیگس