Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • آئی پی ایل کا ایک اور سنسنی خیز مقابلہ

انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور نے سنرائزرس حیدرآباد کو چھے رن سے شکست دے دی۔

انڈین پریمئر لیگ  آئی پی ایل کے چودھویں سیزن کا چھٹا مقابلہ رائل  چیلنجرس بنگلوراور سنرائزرس حیدرآباد کے درمیان ہوا جس میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل  چیلنجرس بنگلور نے سنرائزرس حیدرآباد کو چھے رن سے شکست دے دی۔ 

رائل  چیلنجرس بنگلور نے گلین میکسویل کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ بیس اوور  میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو انچاس رن بنائے جس میں میکسویل کے اکتالیس گیندوں پر انسٹھ رن شامل رہے۔ اس طرح اس نے  مقابل ٹیم کو جیت کے لئے ایک سو پچاس رن کا ہدف دیا۔

سنرائزرس حیدرآباد کی جانب سے اچھا مقابلہ جاری تھا مگر رائل  چیلنجرس بنگلور کے گیند باز شہباز احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔

انھوں نے ایک ہی اوور میں سنرائزرس حیدرآباد کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا اور سترہویں اوور میں میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

سنرائزرس حیدرآباد نے بیس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو تنتالیس رن بنائے اور اس طرح ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل  چیلنجرس بنگلور نے سنرائزرس حیدرآباد کو چھے رن سے ہرا دیا۔

 

 

 

 

 

ٹیگس