Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی شاندار کامیابی

آئی پی ایل کے جاری مقابلوں میں اتوار کے روز چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو اڑتیس رن سے ہرا دیا۔

رائل چیلنجرس بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر دو سو چار رن بنائے جن میں گلین میکس ویل کے انچاس گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اٹھہتر رن، اور اے بی ڈی ویلیرز کے چونتیس گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے چھیہتر رن شامل رہے جبکہ اوپنر دیو دت پادیکل نے پچیس رن بنائے۔

کولکتہ نائٹ ڑائیڈرز کی طرف ورون چکرورتی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں دو سو پانچ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر صرف ایک سو چھیاسٹھ رن ہی بنا سکی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور سب سے زیادہ آنڈرے روسیل نے اکتیس رن بنائے۔

رائل چیلنجرس بنگلور کے طوفانی بلے باز اے بی ڈی ویلیرز کو، مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹیگس