Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • دہلی کیپیٹلس کے ہاتھوں ممبئی انڈینس کو شکست

انڈین پریمیئر لیگ کے ایک سخت مقابلے میں دہلی کیپیٹلس نے ممبئی انڈینس کو شکست دے دی -

انڈین پریمیئر لیگ کے سیزن کا تیرھواں میچ دہلی کیپیٹلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان منگل کی رات چنئی میں کھیلا گیا ۔

ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو سینتیس رن بنائے اور دہلی کیپیٹلس کو جیت کے لئے ایک سو اڑتیس رن کا ہدف دیا۔

ممبئی انڈینس کی طرف سے سب سے زیادہ چوالیس رن کپتان روہت شرمانے بنائے۔

دہلی کیپیٹلس نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ، انیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رن بنائے اور اس طرح ایک سخت مقابلے میں ممبئی انڈینس کو چھے وکٹ سے شکست دے دی ۔ دہلی کیپیٹلس کی جانب سے سب سے زیادہ پینتالیس رن شیکھر دھون نے بنائے۔

ٹیگس