Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۱:۳۸ Asia/Tehran
  • آئی پی ایل، پنجاب کنگس نے مبئی انڈینس کو  شکست دے دی

انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کا سترھواں میچ پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو شکست دے کر جیت لیا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کا سترھواں میچ جمعے کی شام  چنئی میں  ممبئی انڈینس اور پنجاب کنگس کے درمیان کھیلا گیا۔ پنجاب کنگس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

ممبئی انڈینس کی طرف سے کپتان روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک نے بلے بازی کا آغازکیا ۔ کوئنٹن ڈی کاک صرف تین رنز بنا کر سات رنز کے اسکور پر دیپک ہوڈا کی گیند پر ہنرکس کے ہاتھوں کیچ ہوکے پویلین کی طرف واپس چلے گئے۔ کوئنٹن ڈی کاک کی جگہ ایشان کشن نے بلے بازی کے لئے  کپتان روہت شرما کےساتھ انیس رن کی شراکت داری کی ۔ ایشان کشن بھی صرف چھے رن بناکر  چھبیس رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد سوریا کمار یادو تینتیس رن بنا کے ایک سو پانچ رن کے اسکور پر  آؤٹ ہوگئے ۔ پھر کپتان روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے کرن پولارڈ آئے جو ناٹ آؤٹ رہے ۔

ممبئی اںڈینس کے پویلین کو لوٹنے والے چوتھے بلے بازی کپتان روہت شرما تھے جو ترسٹھ رن بنا کے ایک سو بارہ رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 

مجموعی طور پر ممبئی انڈینس نے مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتس رن بنائے اور پنجاب کنگس کو جیت کے لئے ایک سو بتس رن کا ہدف دیا۔ 

پنجاب کنگس کی طرف سے سلامی بلے باز کپتان کے ایل راہل اور مینگ اگروال کریز پر آئے ۔ دونوں نے ترپن رن کی ساجھے داری کی اور پھر مینگ اگروال آؤٹ ہوگئے ۔ ان کی جگہ کریس گیل آئےاورکپتان کےایل راہل کے ساتھ مل کے ایک سو بتیس رن کا ہدف حاصل کرلیا ۔ اسطرح پنجاب کنگس نے یہ میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔  

پنجاب کنگیس  کے کپتان کے  ایل راہل ساٹھ  رن بناکے ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ کا ٹائٹل حاصل کیا۔ 

ٹیگس