May ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • کورونا کا قہر آئی پی ایل ملتوی

بایو ببل میں کووڈ نائنٹین کے بڑھتے ہوئے معاملے کے بعد انڈین پریمیرلیگ کو غیرمعینہ مدت کےلئےملتوی کردیا گیا ہے-

ہندوستانی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیموں کے کچھ کھلاڑیوں میں کورونا کے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئی پی ایل جاری رکھنے پر غور و خوض کیا گیا اور پھر بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کو مکمل طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔

آئی پی ایل کے کے چیئرمین برجیش پٹیل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کو غیر معینہ عرصے تک کے لئے معطل کردیا گیا ہے اور مناسب وقت پر اس کو دوبارہ کرانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کو جاری رکھنے کا اب کوئی امکان نہیں ہے - اس فیصلے کی ماہرین کرکٹ نے تعریف کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے-

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے دوران بہت سے حلقوں نے آئی پی ایل ٹورنامنٹ جاری رہنے پر پہلے ہی شدید تنقید کی تھی-

ٹیگس