May ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر ؛ حریت لیڈر محمد اشرف صحرائی سپرد خاک

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے رہنما محمد اشرف صحرا‏ئی کو جو دوران حراست انتقال کرگئے تھے جمعرات کو سپرد خاک کردیا گیا -

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو جو دوران حراست جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے ان کے آبائی ضلع کپواڑہ کے گاؤں ٹیکی پورہ میں سپرد خاک کردیا گیا -

محمد اشرف صحرائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے بہت کم لوگوں کواجازت دی گئی تھی اور اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے -

محمد اشرف صحرائی جموں کی جیل میں دوہزار انیس سے قید تھے اور ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انتظامیہ کے بقول انہیں جموں کے اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے -

دوسری جانب علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں نےمحمد اشرف صحرائی کی دوران حراست موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹیگس