May ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھر اضافہ

ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر چل رہی ہیں اور ان میں روز کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے چار بڑے میٹرو شہروں ، دہلی، ممبئی ، کولکتہ اور چنئی میں جمعے کو دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق جمعے کو نئے اضافے کے بعد دہلی میں ڈیزل تراسی روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا جبکہ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار نوے روپے فی لیٹر کو عبور کرگئی۔

اس رپورٹ کے مطابق چنئی میں بھی پہلی بار پیٹرول کی قیمت چورانوے روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی۔

 

 

ٹیگس