May ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • تاؤتے طوفان کی ہندوستان کے ساحلوں کی طرف بڑھنے کی رفتار میں تیزی

بحیرہ عرب میں اٹھنے والے تاؤتے طوفان کی ہندوستان کے ساحلوں کی طرف بڑھنے کی رفتار میں تیزی آگئی ہے۔

ہندوستانی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان پیر کی رات آٹھ سے گیارہ بجے کے درمیان ریاست گجرات کے بھاؤنگر اور پور بندر کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

اس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ تاؤتے طوفان اٹھارہ مئی کو مذکورہ ساحلوں پر پہنچے گا۔
بتایا گیا ہے کہ تاؤتے طوفان کے پوربندر اور بھاؤنگر کے ساحلوں کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی سوم ناتھ، امریلی، احمد آباد ، وڈوڈرا، اور بھروچ سمیت مختلف علاقوں میں تیز اور طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ گجرات کے تینتیس میں سے اکیس اضلاع کے چواسی علاقوں میں تیز بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
اس دوران ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے لوگوں سے طوفان کے پیش نظر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریاست میں سمندری طوفان تاؤتے سے نمٹنے کی تیاری مکمل کی جاچکی ہے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سمندری طوفان جام نگر کو ہٹ کرسکتا ہے جو راجستھان میں آکسیجن کی سپلائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔

ٹیگس