May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں تاؤتے طوفان سے تباہی

ہندوستان کی مغربی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات میں تاؤتے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس میں اب تک دسیوں افراد ہلاک یا لاپتہ ہوچکے ہیں -

تاؤتے طوفان کو پیر کو مہاراشٹر اور ممبئی میں خوف و وحشت اور تباہی پھیلانے کے بعد منگل کو گجرات کے ساحلوں سے ٹکرایا ہے جس کے نتیجے میں گجرات میں شدید بارشیں ہورہی ہیں -

پیر کو ممبئی میں اکیس سال کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹا تھا اور اس درمیان بامبے ہائی کے پاس ایک جہاز بھی ڈوب گیا جس میں دو سو سے زائد افراد سوار تھے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے اب تک ایک سو ستّر سے زائد افراد کو بچالیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے -

ممبئی میں شدید بارش کے باعث بارہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں -

دوسری جانب ریاست گجرات میں تاؤتے طوفان کے باعث اب تک کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں -

مہاراشٹر اور گجرات میں بے شمار مکانات اور درخت زمیں بوس ہو گئے ہیں -

مہاراشٹر اور گجرات میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاوتے طوفان کی رفتار ایک سو پچہتر کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بتائی گئی ہے-

ٹیگس