May ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، مغربی بنگال میں یاس طوفان کا قہر، تیس ہزار مکانات تباہ +ویڈیو

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں یاس طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلا ممتا بنرجی نے بتایا ہے کہ ریاست کے علاقے مشرقی مدنا پور میں حالات بہت خراب ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممتا بنرجی ریاستی سیکریٹریئٹ میں بنائے گئے کنٹرول روم سے یاس طوفان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے منگل کی پوری رات کنٹرول روم میں گزاری ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے بتایا ہے کہ ریاست کے بہت سے علاقے یاس طوفان سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کم سے کم تیس ہزار رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ ممتا بنرجی نے بتایا ہے کہ طوفان زدہ علاقوں سے پندرہ لاکھ افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں مشرقی مدناپور کے تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد شامل ہیں۔

ممتا بنرجی ساٹھ کلومیٹر ساحلی پشتے اور بہت سے ڈیم ٹوٹ کر تباہ ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ یاس طوفان بدھ کی صبح تقریبا سوا نو بجے اڑیسہ کے بالا سور علاقے میں ساحل سے ٹکرانا شروع ہوا۔ اس طوفان نے اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچائی ہے تاہم طوفان نے سب سے زیادہ متاثر ریاست مغربی بنگال کا علاقہ مشرقی مدنا پور ہوا ہے۔

ٹیگس