May ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا بحران اورلاک ڈاؤن سے عوام پریشان

کورونا بحران اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان میں کورونا بحران سے غریب و متوسط طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے ۔ دوسری طرف اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جو ان طبقات پر اضافی مالی بوجھ ثابت ہورہی ہے ۔ اس بحران کے دوران چھوٹی اور متوسط صنعتیں بند ہورہی ہیں ۔ چند صنعتیں اورکمپنیاں کام کے دنوں کو کم کرتے ہوئے مزدوروں کو ملازمتوں سے علیحدہ کررہی ہیں اس سے شرح بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس قسم کے حالات میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے ملازمتوں اور آمدنی سے محروم ہونے والے افراد کئی مشکلات و دشواریوں سے دوچار ہورہے ہیں ۔

ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کا وعدہ کیا جارہا ہے تاہم ملک کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام توقع کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہونے کا تاجروں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے جبکہ ماضی میں اتنی زیادہ قیمتوں میں کبھی اضافہ نہیں ہوا تھا ۔

اقتصادی ماہرین نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ راشن کارڈ کے بغیرغریب عوام کو چاول اور دوسرے اناج مفت تقسیم کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی جن اشیاء کو دوسرے ممالک سے درآمد کرنا ہے اس کی پہلے سے منصوبہ بندی کرے تاکہ عارضی قلت پیدا ہونے سے جو قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس کو روکا جاسکے۔

ٹیگس