ہندوستان، ایک بار پھر ایرانی تیل خریدنے کا خواہشمند
بھارت پیٹرولئم نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں ختم ہونے کے بعد تیل کی درآمدات پھر سے شروع کر دی جائیں گی۔
ہندوستان کی سرکاری آئل کمپنی بھارت پیٹرولیئم ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے پہلے تک سالانہ تقریبا دوملین بیرل خام تیل ایران سے درآمد کرتی تھی۔ انڈین آئل کمپنی نے بھی گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں ہم اس ملک کا تیل خریدیں گے کیونکہ ایرانی تیل ہندوستانی آئل ریفائنریز کے لئے زیادہ مناسب ہے۔
ہندوستان نے امریکی دباؤ اور دھمکیوں کی بنا پر دو ہزار انیس سے ایران سے تیل خریدنا بند کر دیا تھا۔ دوہزار بیس سے ہندوستان کو عراق، سعودی عرب، امارات، نائجیریا اور امریکہ تیل برآمد کرتے رہے ہیں۔
ہندوستان، پابندیوں سے پہلے تک ایرانی تیل کا سب سے خریدار تھا۔ ہندوستان اپنی ضرورت کا پچاسی فیصد تیل باہر سے خریدتا ہے۔ قیمتوں کی طویل مدت ادائگی کے دورانیے اور کم فاصلے کی بنا پر نقل و حمل کے اخراجات میں کمی کے باعث ایران سے تیل کی خریداری سے ہندوستانی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔