ہندوستان میں گرین فنگس کا پہلا کیس
Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں گرین فنگس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے محکمہ صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بتیس سالہ نوجوان میں گرین فنگس بیماری کا مشاہدہ کیا گیا ہے جسے علاج و معالجے کے لئے طیارے کے ذریعے فوری طور پر ممبئی منتقل کر دیا گیا۔
گرین فنگس، ایک نئی قسم کی بیماری ہے جسے ایسپر گیلس بھی کہا جاتا ہے جو بلیک فنگس، وائٹ فنگس اور یلو فنگس سے ذرا ہٹ کر ہے۔ اس بیماری میں مبتلا شخص کی ناک سے خونریزی ہونے لگتی ہے اور شدید بخار چڑھ جاتا ہے اور یہی اس بیماری کی علامات بھی بتائی جاتی ہیں۔