Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • مودی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے محبوبہ مفتی دہلی پہنچیں

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے بارے میں ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ جمعرات کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے لئے پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی دہلی پہنچ گئی ہیں۔

سری نگر سے دہلی پہنچنے پر پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں یہاں کھلے دل سے وزیر اعظم مودی سے بات کرنے آئی ہوں -

دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ایم سے ملاقات کے بعد ہی وہ کوئی بات کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کھلے دل سے وزیر اعظم سے بات کرنے آئے ہیں -

ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعے بلائی گئی یہ میٹنگ اگست دوہزار انیس میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت اور دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے کے بعد ہو رہی ہے تاہم گپکار الائنس کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اگست دوہزار انیس کے اپنے فیصلے کو واپس لے -

گپکار الائنس کی رہنما محبوبہ مفتی نے ایک روز پہلے بھی کہا تھا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے اس مطالبے پر بھی قائم ہیں کہ دفعہ تین سو ستر بحال کی جائے- پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان سے مذاکرات کرے - محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت اگر طالبان سے بات کرسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں کر سکتی؟

ٹیگس