کشمیر میں فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے ہف شیرمال علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع شوپیاں کے ہف شیرمال میں کل شام ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
عسکریت پسند ایسے میں پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنا کہ جب اس سے ایک روز قبل سرینگر کے کنی پورا علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاوید احمد ہلاک ہو گیا تھا۔
فائرنگ کے واقعات ایسے میں ہوئے ہیں کہ جب آج جمعرات 24 جون کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی میٹنگ رکھی ہے۔
کشمیر پر آج ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ مودی حکومت کی جانب سے اہم کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی میں آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے۔