Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر خارجہ کی طالبان رہنماؤں سے ملاقات۔؟

حکومت ہند نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغان طالبان سے ملاقات کی ہے ۔

ای این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے سوشل میڈیا پر افغان طالبان کے رہنماؤں کی ایس جے شنکر سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ رپورٹیں دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے  طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ ایسی رپورٹیں پوری طرح سے جھوٹ، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ  ہندوستان  کے وزیر خارجہ سے قطر میں افغان طالبان کے رہنما ملا برادر، خیرالل اور شیخ دلاور سے ملاقات ہوئی ہے۔

ٹیگس