ہندوستان میں رافیل سودے میں بدعنوانی کا انکشاف، کانگریس نے جانچ کا مطالبہ کیا
ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے پارلیمانی کمیٹی سے رافیل سودے میں مبینہ بد عنوانی کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ فرانس میں ہندوستان کے ساتھ چھتیس رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی کا تازہ انکشاف ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس انکشاف سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اس سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے لہذا مودی حکومت کو بلا تاخیر کے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے اس کی جانچ کرانی چاہئے ۔
رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ان کی پارٹی بار بار شواہد کے ساتھ یہ کہتی رہی ہے کہ رافیل سودے میں بڑی سطح پر بدعنوانی ہوئی ہے لیکن حکومت نے کبھی اس پر توجہ نہیں دی ۔
انھوں نے کہا کہ فرانس میں پی، ایف، این، تفتیشی ایجنسی نے ہندوستان کے ساتھ رافیل سودے میں بدعنوانی کی جانچ شروع کر دی ہے۔
کانگریس پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا کہ فرانس میں اس سودے میں بدعنوانی کی جانچ ہورہی ہے اس لئے ہندوستانی حکومت کو بھی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے اس کی جانچ کرانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔