کشمیر میں مسلح تصادم میں ایک بار پھر اضافہ، کئی علیحدگی پسند مارے گئے
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک جھڑپ میں چار مسلح علیحدگی پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع پلواما اور کولگام میں دو الگ الگ مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو مارے گئے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق کولگام میں ہونے والی جھڑپ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مسلح علیحدگی پسند مارے گئے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں پولیس کے علاوہ راشٹریہ رائفلز نے بھی حصہ لیا۔
اس دوران کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ وادی میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ مسلح علیحدگی پسند مارے گئے ہیں۔