Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی مرکزی کابینہ میں ردوبدل، وزیراعظم کی صدارت میں پہلا اجلاس

ہندوستان کی مرکزی کابینہ میں وسیع رد وبدل کے بعد پہلا اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کی شام کو ہوا۔

نئ دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نئی تبدیلیوں اور وسیع رد و بدل کے بعد ہندوستانی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ملک کے حالات اور درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیروں کو مسائل کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اور طریقہ کار اپنانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں مرکزی کابینہ کے سبھی اراکین نے شرکت کی ۔اس سے پہلے جمعرات کو دوپہر سے قبل ہندوستانی کابینہ کے سبھی نئے وزیروں نے اپنے قلمدان سنبھالے۔ ان میں سے بعض وزیروں نے وزارتوں کا چارج لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اپنی کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد و بدل کیا ۔ انھوں نے ستتر رکنی کابینہ میں تینتالیس نئے وزیروں کو شامل کیا جن میں پندرہ کابینی وزراء اور اٹھائیس وزرائے مملکت شامل ہیں۔

ٹیگس