Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مہنگائی کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ

ہندوستان میں کسانوں نے جمعرات کو مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ قومی دار الحکومت دہلی سے ملنے والی تینوں سرحدوں پر کسانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مظاہرے کئے۔ ان مظاہروں میں دو ہزار بیس سے تینوں سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں ملحقہ ریاستوں سے آنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

کسانوں نے خاص طور پر پیٹرولیئم ایندھنوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو قرار دیا۔ کسان رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے پمپنگ موٹروں اور ٹریکٹروں کے لئے ایندھن کی فراہمی مشکل ہو گئی ہے۔

کسان رہنماؤں نے حکومت کو کسان مخالف اور عوام دشمن قرار دیا۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ دہلی کی سرحدوں پر ان کا دھرنا تینوں کسان مخالف قوانین کی واپسی تک جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے کسان سات ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

ٹیگس