Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر سے متعلق حد بندی کمیشن کا فیصلہ

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں حد بندی کمیشن نے کہا ہے کہ اس علاقے میں ریاستی اسمبلی کی سات نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ہندوستان کے حدبندی کمیشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں دی جانے والی تازہ معلومات کے مطابق حدبندی کا ڈرافٹ تیار کر کے اسے عوام کے سامنے رکھا جائے گا اور پھر عوام کی تجاویز لینے کے بعد ایک حتمی ڈرافٹ تیار ہوگا۔

جموں کشمیر میں حدی بندی کمیشن کی سربراہ رنجنا دیسائی نے بتایا کہ یہ آئینی عمل ہے اور حدبندی کے ضابطے کے تحت یہ سارا کام انجام دیا جا رہا ہے - حدبندی کمیشن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کشمیر میں متعدد ہند نواز رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان سب چیزوں سے پہلے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت اور دفعہ تین سو ستر بحال کی جائے- پی ڈی پی پہلے ہی حد بندی کمیشن کے اجلاس اور اس کے فیصلے کو مسترد کرچکی ہے۔

پچھلے دنوں جموں کشمیر کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ جلد واپس لوٹایا جائے گا لیکن اس سے پہلے حدبندی ضروری ہے۔

ٹیگس