Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو افغانستان میں بگڑتے ہوئے حالات پر تشویش

حکومت ہندوستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں جنگ اور تشدد میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے قندہار میں واقع اپنے قونصل خانے سے ہندوستانی سفارتکاروں کو نکال لیا ہے۔

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے متعدد علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بارے میں سامنے آنے والی بعض رپورٹوں کے بعد کہا ہے کہ نئی دہلی کو افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام پر تشویش ہے۔ ہندوستان کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے حالات کے علاقائی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ہمارا خیال ہے کہ افغانستان میں جنگ بند ہونی چاہئے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اوراگرچہ افغانستان میں ہندوستان کا سفارتی مشن جاری ہے تاہم حالات کے پیش نظر نئی دہلی کا فیصلہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قندہار میں قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ہے صرف سفارتکاروں کو وہاں سے عارضی طور پر نکال لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں جنگ بھڑکنے کے بعد ہندوستان، قندہار میں اپنے قونصل خانے سے سفارتکاروں کو باہر نکال رہا ہےافغانستان میں کشیدگی اور بدامنی بڑھنے کے بعد چین نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے دسیوں شہریوں کو افغانستان سے باہر نکال لیا ہے۔

ٹیگس