Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں مانسون کا آغاز، کئی گھنٹوں تک موسلادھار بارش

ہندوستان کے قومی دارالحکوت دہلی میں مانسون نے دستک دے کے لوگوں کو گرمی سے کسی حد تک راحت دلا دی۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق منگل سے ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں مانسون کی بارشیں شروع ہوگئیں ۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح سات بجے سے موسلادھار بارش شروع ہوئی جس کا سلسلہ مسلسل ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ دہلی کے بعض علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹے میں دو اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اطلاعات ہیں کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں رم جھم بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے پورے دن جاری رہا۔
اس بار ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں مانسون کافی تاخیر سے آیا ہے۔ عام طور پر دہلی میں ستائیس جون تک مانسون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جایا کرتا تھا لیکن اس سال مانسون نے پندرہ دن کی تاخیر سے دہلی میں دستک دی ہے۔ گزشتہ پندرہ برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ دہلی میں مانسون بارشوں کا سلسلہ پندرہ دن کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔

ٹیگس