مودی کا حکومت مخالفین پر الزام
ہندوستان کے وزیر اعظم نے حزب اختلاف پر ایوان میں بحث سے بھاگنے کا الزام لگایا ہے۔
دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے حکمراں بے جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا وبا سے نمٹنے میں حکومت کی کامیابی سے مایوس ہے اسی وجہ سے وہ پارلیمنٹ میں بحث سے بھاگ رہی ہے۔
نریندرمودی نے اجلاس سے خطاب میں کورونا وبا کو ایک انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بارہوا ہے کہ جب ملک کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو اناج دیا گیا۔
انھوں نے حزب اختلاف کے موقف پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کو اٹھانے نہیں دیتی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار اور وزیر اعظم کے عہدے کو اپنا حق سمجھتی ہے اور اسی جذبے کے تحت کام کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کو دو سال سے کورونا وبا کا سامنا ہے لیکن بقول ان کے اس دوران حزب اختلاف کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔