Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش سے تباہی

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور متعدد اضلاع میں حالات بگڑ گئے ہیں -

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں شدید بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات سے متعدد اضلاع میں حالات بے حد بگڑگئے ہیں اور اب تک ایک سو پینتیس افراد ہلاک یا لاپتہ ہوچکےہیں -

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے ہفتے کو بتایا کہ مہاراشٹر میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ یا زمین کھسکنے کی وجہ سے اب تک چھہتر افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ انسٹھ افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں این ڈی آر ایف سمیت دیگر ادارے لگے ہوئے ہیں -

حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے مہاراشٹر کا ضلع رائے گڑھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سینتالیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں -

اجیت پوار نے بتایا کہ اب تک نوے ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے - ان کا کہنا تھا کہ کولہا پور اور رتنا گیری اضلاع بھی باڑھ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس