Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں

ہندوستان اور روس نے اپنے فوجی تعاون کی توسیع کی غرض سے بحیرہ بالٹک میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی بحریہ کے ترجمان نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کو ہندوستان اور روس کے درمیان فوجی تعاون کے نئے مرحلے سے تعبیر کیا ہے۔

ہندوستان کی بحریہ کے ترجمان نے اندرا نامی ان مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس قسم کی مشترکہ مشقوں کا سلسلہ سن دو ہزار تین میں شرع ہوا ہے، جس سے ہندوستان اور روس کے درمیان بحریہ کے اسٹریٹیجک تعاون کی گہرائی کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔

ٹیگس