Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • مرکزی حکومت ، ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہونے کی ذمہ دار: راہل گاندھی

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہونے کا ذمہ دار بتایاہے

نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی مرکزی حکومت بقول ان کے متکبر لوگوں کی حکومت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔

راہل گاندھی نے چین کے ساتھ حقیقی لائن آف کنٹرول پر بڑھتے ہوئے تنازعے اور میزورم اور آسام کی سرحد پر خونریز جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے ، اس صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی حکومت کو بتایا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت نہ قومی سرحد محفوظ ہے اور نہ ہی ریاستی سرحدیں۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت نے ملک میں اختلافات اور تنازعات کا جو بیج بویا ہے اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

ٹیگس