Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کا زور

ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کووڈ 19کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41 ہزار831 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 ہو گئی ہے۔ اسی دوران مزید 39 ہزار258 مریض صحت یاب ہوئے۔ اسی عرصے میں 541 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 24 ہزار 351 ہو گئی ہے۔

در ایں اثناء کورونا وائرس کے ڈیلٹاویرینٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

ٹیگس