کشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کے ایک دستے پر حملہ، ایک اہلکار زخمی
Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک دستے پر حملے میں کم سے کم ایک سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں منگل کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف کے ایک دستے پر مسلح علیحدگی پسندوں نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد سیکورٹی دستوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ آخری اطلاع ملنے تک ہندوستانی سیکورٹی دستوں کا سرچ آپریشن جاری تھا۔