Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں حکومت پر حزب اختلاف کا الزام

ہندوستان میں حزب اختلاف نے حکومت پر مارشل کی وردی میں، باہر کے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لاکے مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایک میٹنگ میں حکومت کے رویئے کا جائزہ لیا ۔ اس میٹنگ میں حکومت پر الزام لگایا گیا کہ اس نے مارشل کی وردی میں باہر کے لوگوں کو پارلیمنٹ میں داخل کیا جنہوں نے اپوزیشن ارکان پارلیمان کے ساتھ مار پیٹ کی ۔
میٹنگ کے بعد حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں اپنا موقف بیان کیا ۔
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے بعد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے، جتنا ان سے ممکن ہوسکا پارلیمنٹ میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا اور مثبت رویہ اپنایا لیکن حکومت نے جمہوریت کو شرمندہ کیا ہے۔

 

ٹیگس